اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ "علی اکبر صالحی" نے فردو کی جوہری تنصیبات میں خطاب کرتے کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اراک ری ایکٹر میں ڈیزائننگ کے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کیا اور اب سازوسامان تیار کرنے کے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فردو ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سب سے قیمتی مجموعہ ہے جس میں تقریبا 16 ہزار میٹر کیوبک تنصیبات قائم کی گئی ہیں.
صالحی نے کہا کہ فردو نہ صرف جوہری صنعت بلکہ ملک کی دوسری صنعتوں میں مدد کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے مقابلے میں فردو جوہری تنصیبات کے ماہرین اور سائنسدانوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور قومی مٹیریل مرکز میں 20 اعلی ماہرین سرگرم عمل ہیں.
انہوں نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے کو تین حصے سمیت تکنیکی، اقتصادی اور حقوقی حصوں پر تقسیم کریں تو تکنیکی حصے میں کوئی مشکل موجود نہیں ہے جس کے مختلف شعبوں بالخصوص ریسرچ کی افزودگی ، نئے پاور پلانٹس اور سائٹس کی تعمیر آگے کی سمت میں بڑھا جاتا ہے اور ہماری رفتار ملکی ضروریات کے مطابق ہے.
ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اگر دوسرے فریقین سیاسی، اقتصادی اور حقوقی شعبوں میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کریں ہم تکنیکی شعبے میں بھرپور انداز میں جواب دیں گے.
/129
14 اگست 2019 - 07:10
News ID: 968788
اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے اہم جوہری مرکز اراک ری ایکٹر کی تعمیرنو پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے.